April 25, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 10

وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَاَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِيْمٌ

اور اگر تم پر اﷲ کا فضل نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اﷲ کثرت سے توبہ قبول کرنے والا، حکمت والا ہے (تو خود سوچ لو کہ تمہارا کیا بنتا؟)

 آیت ۱۰: وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَتُہُ: «اور اگر تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اُس کی رحمت نہ ہوتی»

            : وَاَنَّ اللّٰہَ تَوَّابٌ حَکِیْمٌ: » اور یہ کہ اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا، بہت حکمت والا ہے۔»

            یہاں پر کچھ الفاظ مقدر (understood) مانے گئے ہیں۔ گویا تقدیر عبارت یوں ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم اور اس کی رحمت تم لوگوں کے شامل حال نہ ہوتی اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ توبہ قبول فرمانے والا اور صاحب ِحکمت ہے تو بیویوں پر الزام کا معاملہ تمہیں غلط راستے پر ڈال دیتا اور تم کوئی بہت بڑا قدم اٹھا لیتے۔

            ان ابتدائی آیات کی صورت میں اس واقعہ کی تمہید بیان ہوئی ہے جو آگے آ رہا ہے۔ 

UP
X
<>