April 25, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 5

اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَاَصْلَحُوْا ۚ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ

ہاں جو لوگ اس کے بعد توبہ کر لیں ، اور (اپنی) اصلاح کر لیں ، تو اﷲ بہت بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے

 آیت ۵: اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ وَاَصْلَحُوْا فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ: «سوائے ان لوگوں کے جو تو بہ کر لیں اس کے بعد اور اپنی اصلاح کر لیں، تو یقینا اللہ غفور ہے، رحیم ہے۔»

            مثلاً کسی شخص پر قذف کی حد جاری کی گئی اور اسلامی عدالت میں طویل عرصے تک اس کی گواہی بھی نا قابل قبول رہی، لیکن سزا ملنے کے بعد اُس شخص نے اللہ کے حضور توبہ کر لی اور اپنی پرانی روش کو مستقل طور پر تبدیل کر لیا۔ اس کے مثبت رویے کو دیکھتے ہوئے معاشرے میں پھر سے اسے ایک با اعتماد، صالح اور پرہیز گار مسلمان کے طور پر تسلیم کر لیا گیا۔ اب ایسے شخص پر سے گواہی کے نا قابل قبول ہونے کی قدغن ختم ہو سکتی ہے۔ 

UP
X
<>