April 20, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 5

وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلاً 

اور کہتے ہیں کہ : ’’ یہ تو پچھلے لوگوں کی لکھی ہوئی کہانیاں ہیں جو اس شخص نے لکھوالی ہیں ، اور صبح و شام وہی اس کے سامنے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ۔‘‘

آیت ۵     وَقَالُوْٓا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ اکْتَتَبَہَا: ’’ اور کہتے ہیں کہ یہ پرانے لوگوں کے قصے ہیں جو اس نے کسی سے لکھوالیے ہیں‘‘

      کَتَبَ یَکْتُبُ:لکھنا۔ اس سے اِکْتَتَبَ باب افتعال ہے، یعنی کسی سے لکھوا لینا۔

      فَہِیَ تُمْلٰی عَلَیْہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًا: ’’پھر یہ املا کرائی جاتی ہیں اس کو صبح وشام۔‘‘

      ان کے پیچھے خفیہ طور پر جو لوگ یہ قصے کہانیاں گھڑ رہے ہیں وہ صبح شام ان سے ملتے ہیں اور اپنی گھڑی ہوئی باتیں انہیں لکھوا دیتے ہیں۔ پھر وہی باتیں یہ ہمیں سنا کر دھونس جماتے ہیں کہ مجھ پر وحی آئی ہے۔

UP
X
<>