April 24, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 7

وَقَالُوا مَالِ هَذَا الرَّسُولِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَيَمْشِي فِي الأَسْوَاقِ لَوْلا أُنزِلَ إِلَيْهِ مَلَكٌ فَيَكُونَ مَعَهُ نَذِيرًا 

اور یہ کہتے ہیں کہ : ’’ یہ کیسا رسول ہے جو کھانا بھی کھاتا، اور بازاروں میں بھی چلتا پھرتا ہے؟ اس کے پاس کوئی فرشتہ کیوں نہیں بھیجا گیا جو اس کے ساتھ رہ کر لوگوں ڈراتا؟

ٓیت ۷    وَقَالُوْا مَالِ ہٰذَا الرَّسُوْلِ یَاْکُلُ الطَّعَامَ وَیَمْشِیْ فِی الْاَسْوَاقِ: ’’اور وہ کہتے ہیں یہ کیسا رسول ہے جو کھانا بھی کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا بھی ہے! ‘‘

      کہ ایک ایسا شخص اللہ کا بھیجا ہوا رسول کیسے ہو سکتاہے جس کو کھانے کی حاجت بھی ہو اور وہ عام انسانوں کی طرح بازاروں میں خرید و فروخت بھی کرتا پھرتا ہو۔

      لَوْلَآ اُنْزِلَ اِلَیْہِ مَلَکٌ فَیَکُوْنَ مَعَہٗ نَذِیْرًا: ’’کیوں نہیں اتارا گیا اس پر کوئی فرشتہ کہ وہ ا س کے ساتھ ہو کر ڈرانے والا ہوتا؟‘‘

      ہاں اگر یہ واقعی اللہ کے رسول ہیں تو ان پر آسمان سے کوئی فرشتہ کیوں نہیں اتارا گیا جو ہماری آنکھوں کے سامنے پرواز کرتے ہوئے نازل ہوتا، ان کے رسول ہونے کی گواہی دیتا اور پھر یہ جدھر بھی جاتے، وہ فرشتہ لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے ہٹو بچو کا نعرہ لگاتے ہوئے ان کے ساتھ ساتھ چلتا اور نہ ماننے والوں کو دھمکاتا!

UP
X
<>