April 18, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 4

إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّن السَّمَاء آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ

اگر ہم چاہیں تو آسمان سے کوئی ایسی نشانی اُتار دیں کہ اُس کے آگے ان کی گردنیں جھک کر رہ جائیں

آیت ۴     اِنْ نَّشَاْنُنَزِّلْ عَلَیْہِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَۃً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُہُمْ لَہَا خٰضِعِیْنَ: ’’اگر ہم چاہیں تو ان پر ابھی آسمان سے ایک ایسی نشانی اتار دیں جس کے سامنے اُن کی گردنیں جھک کر رہ جائیں۔‘‘

      انہیں ایسی کوئی نشانی دکھا دینا ہماری قدرت سے کچھ بعید نہیں، لیکن اپنی خاص حکمت اور مشیت کے تحت ہم ایسا نہیں کر رہے۔ آگے چل کر اسی سورت میں اس حکمت کا ذکر بھی آئے گا۔

UP
X
<>