April 19, 2024

قرآن کریم > الشعراء >sorah 26 ayat 5

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَنِ مُحْدَثٍ إِلاَّ كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ

(ان کا حال تو یہ ہے کہ) ان کے پاس خدائے رحمن کی طرف سے جو کوئی نئی نصیحت آتی ہے، یہ اُس سے منہ موڑ لیتے ہیں

آیت ۵     وَمَا یَاْتِیْہِمْ مِّنْ ذِکْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا کَانُوْا عَنْہُ مُعْرِضِیْنَ : ’’اور ان کے پاس رحمن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ لوگ اس سے اعراض کرنے والے ہی ہوتے ہیں۔‘‘

      انہیں مختلف انداز سے سمجھا یا جا رہا ہے، انداز بدل بدل کر آیات نازل کی جا رہی ہیں، مگر یہ لوگ ہیں کہ کسی نصیحت اور کسی یاد دہانی سے اثر لینے کو تیار ہی نہیں۔

UP
X
<>