May 8, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 16

وَوَرِثَ سُلَيْمَانُ دَاوُودَ وَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنطِقَ الطَّيْرِ وَأُوتِينَا مِن كُلِّ شَيْءٍ إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِينُ

اور سلیمان کو داو‘د کی وراثت ملی، اور اُنہوں نے کہا : ’’ اے لوگو ! ہمیں پرندوں کی بولی سکھائی گئی ہے، اور ہمیں ہر (ضرورت کی) چیز عطا کی گئی ہے۔ یقینا یہ (اﷲ تعالیٰ کا) کھلا ہوا فضل ہے۔‘‘

آیت ۱۶   وَوَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ: ’’اور وارث ہوا سلیمانؑ داؤدؑ کا‘‘

      وَقَالَ یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّیْرِ: ’’اور اُس نے کہا: اے لوگو! ہمیں سکھا دی گئی ہیں پرندوں کی بولیاں‘‘

      وَاُوْتِیْنَا مِنْ کُلِّ شَیْئٍ اِنَّ ہٰذَا لَہُوَ الْفَضْلُ الْمُبِیْنُ: ’’اور ہمیں (اللہ کی طرف سے) ہر چیز عطا کی گئی ہے۔ یقینا یہ (اللہ کا) بہت واضح فضل ہے۔‘‘

UP
X
<>