May 8, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 18

حَتَّى إِذَا أَتَوْا عَلَى وَادِي النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لا يَشْعُرُونَ

یہاں تک کہ ایک دن جب یہ سب چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا : ’’ چیونٹیو ! اپنے اپنے گھروں میں گھس جاؤ، کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اُن کا لشکر تمہیں پیس ڈالے، اور اُنہیں پتہ بھی نہ چلے۔‘‘

آیت ۱۸   حَتّٰٓی اِذَآ اَتَوْا عَلٰی وَادِ النَّمْلِ: ’’یہاں تک کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے‘‘

      حضرت سلیمان اپنے لشکروں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ایک ایسے علاقے سے گزرے جہاں چیونٹیاں کثرت سے پائی جاتی تھیں۔

      قَالَتْ نَمْلَۃٌ یٰٓـاَیُّہَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰکِنَکُمْ: ’’تو ایک چیونٹی نے کہا : اے چیونٹیو! تم سب اپنے ِبلوں میں گھس جاؤ۔‘‘

      لَا یَحْطِمَنَّکُمْ سُلَیْمٰنُ وَجُنُوْدُہٗ وَہُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ: ’’کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمانؑ اور اُس کے لشکر تمہیں کچل کر رکھ دیں اور انہیں اس کا احساس بھی نہ ہو۔‘‘

      انہیں احساس بھی نہیں ہو گا کہ ان کے قدموں اور گھوڑوں کے سموں تلے کتنی ننھی جانیں مسلی جا رہی ہیں۔

UP
X
<>