April 19, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 7

إِذْ قَالَ مُوسَى لأَهْلِهِ إِنِّي آنَسْتُ نَارًا سَآتِيكُم مِّنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ آتِيكُم بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ

اُس وقت کو یاد کرو جب موسیٰ نے اپنے گھروالوں سے کہا تھا کہ : ’’ مجھے ایک آگ نظر آئی ہے۔ میں ابھی تمہارے پاس وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں ، یا پھر تمہارے پاس آگ کا کوئی شعلہ اُٹھا کر لے آؤں گا، تاکہ تم آگ سے گرمی حاصل کرسکو۔‘‘

آیت ۷     اِذْ قَالَ مُوْسٰی لِاَہْلِہٖٓ اِنِّیْٓ اٰنَسْتُ نَارًا: ’’یاد کرو جب موسیٰ نے کہا تھا اپنے گھر والوں سے کہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے۔‘‘

      سَاٰتِیْکُمْ مِّنْہَا بِخَبَرٍ اَوْ اٰتِیْکُمْ بِشِہَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّکُمْ تَصْطَلُوْنَ: ’’میں وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آؤں گا، یا کوئی دہکتا ہوا انگارہ لے آؤں گا تا کہ تم (آگ) تاپ سکو۔‘‘

      عبارت کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ رات کاو قت تھا، سردی کا موسم تھا اور حضرت موسیٰ ایک ایسے علاقے سے گزر رہے تھے جس سے انہیں کچھ واقفیت نہ تھی۔

UP
X
<>