April 23, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 10

وَأَصْبَحَ فُؤَادُ أُمِّ مُوسَى فَارِغًا إِن كَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْلا أَن رَّبَطْنَا عَلَى قَلْبِهَا لِتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ادھر موسیٰ کی والدہ کا دل بے قرار تھا۔ قریب تھا کہ وہ یہ سارا راز کھول دیتیں ، اگر ہم نے ان کے دل کو سنبھالا نہ ہوتا، تاکہ وہ (ہمارے وعدے پر) یقین کئے رہیں

آیت ۱۰   وَاَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوْسٰی فٰرِغًا: ’’اور (ادھر) موسیٰ کی ماں کا دل حوصلہ چھوڑ بیٹھا۔ ‘‘

      ان کے دل میں طرح طرح کے وسوسے جنم لے رہے تھے اور ّشدتِ غم سے جذبات میں ایسا ہیجان برپا تھا کہ دل اُڑا جا رہا تھا۔

      اِنْ کَادَتْ لَتُبْدِیْ بِہٖ لَوْلَآ اَنْ رَّبَطْنَا عَلٰی قَلْبِہَا لِتَکُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ: ’’ قریب تھا کہ وہ اس (راز) کو ظاہر ہی کر دیتی اگر ہم نے اس کے دل کو مضبوط نہ کر دیا ہوتا، تا کہ وہ ہو جائے ایمان والوں میں سے۔ ‘‘

      اگر ہم نے اس کی ڈھارس نہ بندھائی ہوتی تو وہ اپنی اس اضطراری کیفیت میں خود ہی بھانڈا پھوڑ دیتی۔ 

UP
X
<>