April 25, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 8

 رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ 

(ایسے لوگ یہ دعا کرتے ہیں کہ :) ’’ اے ہمارے رب! تو نے ہمیں جو ہدایت عطا فرمائی ہے اس کے بعد ہمارے دلوں میں ٹیڑھ پیدا نہ ہونے دے، اور خاص اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا فرما ۔ بیشک تیری، اور صرف تیری ذات وہ ہے جو بے انتہا بخشش کی خوگر ہے

 آیت 8:  رَبَّـنَا لاَ تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ہَدَیْتَنَا:  «(اور ان اولو الالباب کا یہ قول ہوتا ہے) اے ربّ ہمارے ! ہمارے دلوں کو کج نہ ہونے دیجیو اس کے بعد کہ تو نے ہمیں ہدایت دے دی ہے»

       وَہَبْ لَـنَا مِنْ لَّـدُنْکَ رَحْمَۃً:  «اورہمیں تو خاص اپنے خزانۂ فضل سے رحمت عطا فرما۔»

      اِنَّکَ اَنْتَ الْوَہَّابُ:  «یقینا تو ہی سب کچھ دینے والا ہے۔»

     ہمیں جو بھی ملے گا تیری ہی بارگاہ سے ملے گا۔ تو ہی فیاضِ حقیقی ہے۔

UP
X
<>