April 20, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 9

 رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لاَّ رَيْبَ فِيهِ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُخْلِفُ الْمِيعَادَ 

ہمارے پروردگار ! تو تمام انسانوں کو ایک ایسے دن جمع کرنے والا ہے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ۔ ‘‘ بیشک اﷲ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا

 آیت 9:    رَبَّــنَـــآ اِنَّکَ جَامِـعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لاَّ رَیْبَ فِیْہِ:  «اے رب ہمارے! یقینا تو جمع کرنے والا ہے لوگوں کو ایک ایسے دن کے لیے جس (کے آنے)  میں کوئی شک نہیں ہے۔»

      اِنَّ اللّٰہَ لاَ یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ:  «یقینا اللہ تعالیٰ اس وعدے کے خلاف نہیں کرے گا ۔»

      اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔ لہٰذا جو اس نے بتایا ہے وہ ہو کر رہے گا اور قیامت کا دن آ کر رہے گا۔

UP
X
<>