April 19, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 11

اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

اﷲ ہی مخلوق کی ابتدا کرتا ہے، اور وہی اُس کو دوبارہ پیدا کرے گا، پھر تم سب اُس کے پاس واپس بلالئے جاؤ گے

آیت ۱۱   اَللّٰہُ یَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُہٗ: ’’اللہ ہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے، پھر وہی اسے دوبارہ پیدا کرتا ہے‘‘

      یہ الفاظ قرآن حکیم میں بار بار آئے ہیں ۔ یُعِیْدُہٗ فعل مضارع ہے اور اس لحاظ سے اس میں حال اور مستقبل دونوں زمانوں کے معنی پائے جاتے ہیں ۔ اگراس کا ترجمہ فعل حال میں کیا جائے تو دنیا میں مخلوقات کی بار بار پیدائش (reproduction) مراد ہوگی، جیسے ایک فصل بار بار کٹتی ہے اور بار بار پیدا ہوتی ہے، جبکہ فعل مستقبل کے ترجمے کی صورت میں اس کا مفہوم عالم آخرت میں انسانوں کے دوبارہ جی اٹھنے تک وسیع ہو جائے گا۔

        ثُمَّ اِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ: ’’پھر اُسی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>