April 23, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 19

يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَيُحْيِي الأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ

وہ جاندار کو بے جان سے نکال لاتا ہے، اور بے جان کو جاندار سے نکال لیتا ہے، اور وہ زمین کو اُس سے مردہ ہوجانے کے بعد زندگی بخشتا ہے۔ اور اسی طرح تم کو (قبروں سے) نکال لیا جائے گا

آیت ۱۹   یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ: ’’وہ نکالتا ہے زندہ کو ُمردہ سے‘‘

      مثلاً انڈے میں بظاہر زندگی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے، لیکن اس میں سے اللہ کی قدرت سے زندہ چوزہ برآمد ہوتا ہے۔

        وَیُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ: ’’اور ( اسی طرح) وہ نکالتا ہے ُمردہ کو زندہ سے‘‘

      مثلاً مرغی جاندار ہے اور اس سے انڈا برآمد ہوتا ہے جو بظاہر بے جان ہے۔ اسی طرح زندہ سے مردہ اور مردہ سے زندہ برآمد ہونے کی بہت سی مثالیں ہمارے ارد گرد موجود ہیں ۔

        وَیُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا وَکَذٰلِکَ تُخْرَجُوْنَ: ’’اور وہ زندہ کرتا ہے زمین کو اُس کے مردہ ہو جانے کے بعد۔اور اسی طرح تمہیں بھی نکال لیا جائے گا۔‘‘

      جس طرح اللہ تعالیٰ بظاہر مردہ زمین سے فصلیں اور دوسرے نباتات نکالتا ہے اسی طرح وہ تمہیں بھی ا س میں سے نکال کر حاضر کرلے گا، چاہے تمہارے اجزاء تحلیل ہو کر کسی بھی شکل میں ہوں اور کہیں بھی ہوں ۔

UP
X
<>