April 25, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 20

وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنتُم بَشَرٌ تَنتَشِرُونَ 

اور اُس کی (قدرت کی) ایک نشانی یہ ہے کہ اُس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا، پھر تم دیکھتے ہی دیکھتے انسان بن کر (زمین میں ) پھیلے پڑے ہو

      آئندہ آیات کا اسلوب اور انداز بہت منفرد ہے۔ ان میں اللہ کی خلاقی کی علامات اور اس کی رحمت کے مظاہر کا ذکر تکرار کے ساتھ اس طرح ہوا ہے کہ ہر آیت کے آغاز میں وَمِنْ اٰیٰتِہٖٓ اور آخر میں اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ کے الفاظ دہرائے گئے ہیں ۔ قبل ازیں اس سے ملتا جلتاا انداز ہم سورۃ النمل اور سورۃ الشعراء میں بھی دیکھ آئے ہیں ۔ سورۃ النمل کے پانچویں رکوع میں بھی آفاقی و انفسی آیاتِ الٰہیہ کا ذکر اسی طرح تکرار کے ساتھ کیا گیا ہے اور ہر آیت کے آخر میں ءاِلٰــہٌ مَّعَ اللّٰہِ کے الفاظ آئے ہیں ۔ جبکہ سورۃ الشعراء میں ایک تسلسل کے ساتھ عبرت انگیز تاریخی حقائق وبصائر کا ذکر ہوا ہے اور ہر واقعہ کے آخر میں اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ کے الفاظ کی تکرار ہے۔

آیت ۲۰   وَمِنْ اٰیٰتِہٖٓ اَنْ خَلَقَکُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ اِذَآ اَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُوْنَ: ’’اور اُس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اُس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھر تم انسان بن گئے (زمین میں) پھیلے ہوئے۔‘‘ 

UP
X
<>