April 24, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 22

وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّلْعَالِمِينَ

 اور اس کی نشانیوں کا ایک حصہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا اختلاف بھی ہے۔ یقینا اس میں دانش مندوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں۔ 

آیت ۲۲   وَمِنْ اٰیٰتِہٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ: ’’ اور اس کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کی تخلیق‘‘

        وَاخْتِلَافُ اَلْسِنَتِکُمْ وَاَلْوَانِکُمْ: ’’اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا فرق۔‘‘

      پوری دُنیا کے انسانوں کے درمیان بولی جانے والی طرح طرح کی زبانوں کے اندر پایاجانے والا تنو ّع بھی اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے۔ اسی طرح مختلف خطوں میں بسنے والے انسانوں کے مختلف رنگ بھی اُس کی صناعی اور خلاقی کے مظاہر کی مثالیں ہیں کہ کس طرح ایک ہی نسل سے تعلق کے باوجود کوئی زرد رو ہے تو کوئی سرخ رو، کوئی سفید فام ہے تو کوئی سیاہ فام۔

        اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّلْعٰلِمِیْنَ: ’’یقینا اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں ۔‘‘ 

UP
X
<>