April 25, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 23

وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُم مِّن فَضْلِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ

 اور اس کی نشانیوں کا ایک حصہ تمہارا رات اور دن کے وقت سونا اور اللہ کا فضل تلاش کرنا ہے۔ (٩) یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو بات سنتے ہوں۔ 

آیت ۲۳   وَمِنْ اٰیٰتِہٖ مَنَامُکُمْ بِالَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَابْتِغَآؤُکُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ: ’’اور اُس کی نشانیوں میں سے ہے تمہارا رات اور دن کو سونا اور تمہارا اُس کے فضل کو تلاش کرنا۔‘‘

      تمہارا رات کے وقت سونا، دوپہر کے وقت قیلولہ کرنا، اور پھر آرام کے ان اوقات کے علاوہ معاشی دوڑ دھوپ میں سرگرمِ عمل رہنا بھی اللہ تعالیٰ کی حکمت اور قدرت کی نشانیوں میں سے ہے۔

        اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ : ’’یقینا اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو سنتے ہیں ۔‘‘

      یہ سب نشانیاں یقینا ان لوگوں کے لیے ہیں جو انسانی کانوں یعنی دل کے کانوں سے سنتے ہیں ، نہ کہ محض حیوانی کانوں سے۔

UP
X
<>