April 19, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 34

لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

تاکہ ہم نے اُنہیں جو کچھ دیا تھا، اُس کی ناشکری کریں ۔ اچھا ! کچھ مزے اُڑالو، پھر وہ وقت دور نہیں جب تمہیں سب پتہ چل جائے گا

آیت ۳۴   لِیَکْفُرُوْا بِمَآ اٰتَیْنٰہُمْ: ’’تا کہ ناشکری کریں اس کی جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے۔‘‘

      یعنی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں اور صلاحیتوں کو اللہ کی نا فرمانی میں استعمال کر کے عملی طور پر اس کی ناشکری کا ثبوت دیں ۔

        فَتَمَتَّعُوْا فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ: ’’تو ٹھیک ہے (چند روزہ زندگی کا) فائدہ اٹھا لو، پھر جلدی ہی تمہیں معلوم ہو جائے گا۔‘‘

      یہ وہی انداز ہے جو سورۃ التّکاثُر میں آیا ہے: (کَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ  ثُمَّ کَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ) کہ تمہاری یہ زندگی چند روزہ ہے، اس محدود مہلت میں تم اپنی من مانیوں کے مزے اڑالو۔ بالآخر تم نے ہمارے پاس ہی آنا ہے اور وہ وقت دور بھی نہیں ۔ چنانچہ بہت جلد اصل حقائق تم پر منکشف ہو جائیں گے۔

UP
X
<>