April 25, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 4

فِي بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الأَمْرُ مِن قَبْلُ وَمِن بَعْدُ وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ

سارا اِختیار اﷲ ہی کا ہے، پہلے بھی اور بعد میں بھی۔ اور اُس دن ایمان والے اﷲ کی دی ہوئی فتح سے خوش ہوں گے۔ اور وہ اپنے مغلوب ہونے کے بعد چند سالوں میں غالب آجائیں گے 

آیت ۴   فِیْ بِضْعِ سِنِیْنَ: ’’چند سالوں میں ‘‘

      عربی میں لفظ ’’بِضْع‘‘ کا اطلاق گنتی کے اعتبار سے تین سے نو تک کے اعداد پر ہوتا ہے۔ اسی لیے حضور نے حضرت ابوبکرhکو نو سال کی مدت تک شرط طے کرنے کا فرمایا تھا۔ واضح رہے کہ ان آیات کے نزول کے وقت تک شرط یا جوئے کی حرمت کے بارے میں کوئی حکم نازل نہیں ہوا تھا۔

        لِلّٰہِ الْاَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ: ’’اللہ ہی کا اختیار ہے، پہلے بھی اور بعد میں بھی۔‘‘

      اللہ ہی کے حکم سے ہوا جو پہلے ہوا اور اللہ ہی کے حکم سے ہو گا جو بعد میں ہو گا۔ فرماں روائی تو ہرحال میں اللہ ہی کی ہے۔ پہلے جسے فتح نصیب ہوئی اُسے بھی اللہ نے فتح دی اور بعد میں جو فتح پائے گا وہ بھی اللہ ہی کے حکم سے پائے گا۔

        وَیَوْمَئِذٍ یَّفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ: ’’اوراُس دن اہل ایمان خوشیاں منا رہے ہوں گے۔‘‘

      اس وقت اہل ایمان کو ایک خوشی تو آتش پرستوں پر اہل کتاب (عیسائیوں ) کی فتح پر ہو گی اور اس کے علاوہ:

UP
X
<>