April 24, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 43

فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ الْقَيِّمِ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لاَّ مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ يَوْمَئِذٍ يَصَّدَّعُونَ

لہٰذا تم اپنا رُخ صحیح دین کی طرف قائم رکھو، قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹلنے کا اﷲ کی طرف سے کوئی اِمکان نہیں ہے۔ اُس دن لوگ الگ الگ ہوجائیں گے

آیت ۴۳   فَاَقِمْ وَجْہَکَ لِلدِّیْنِ الْقَیِّمِ: ’’پس اپنے چہرے کو قائم رکھو دین قیم کی طرف‘‘

      قبل ازیں آیت ۳۰ میں بھی یہی ہدایت دی گئی ہے۔

        مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَہٗ مِنَ اللّٰہِ: ’’اس سے پہلے کہ وہ دن آ جائے جسے اللہ کی طرف سے کوئی لوٹانے والا نہیں ہو گا‘‘

        یَوْمَئِذٍ یَّصَّدَّعُوْنَ: ’’جس دن یہ لوگ علیحدہ علیحدہ ہو جائیں گے۔‘‘

      اس دن تمام نسل انسانی ا پنے اپنے اعتقادات اور اعمال کے اعتبار سے مختلف گروہوں میں بٹ جائے گی۔ گویا دودوھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو جائے گا۔

UP
X
<>