April 25, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 44

مَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلأَنفُسِهِمْ يَمْهَدُونَ

جس نے کفر کیا ہے، اُس کا کفر اُسی پر پڑے گا، اور جن لوگوں نے نیک عمل کیا ہے وہ اپنے لئے ہی راستہ بنا رہے ہیں

آیت ۴۴   مَنْ کَفَرَ فَعَلَیْہِ کُفْرُہٗ: ’’جس نے کفر کیا تو ا س کے کفر کا وبا ل اُسی پر ہو گا۔‘‘

        وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِاَنْفُسِہِمْ یَمْہَدُوْنَ: ’’اور جن لوگوں نے نیک اعمال کیے تو وہ اپنی ہی جانوں کے لیے سامان کرتے ہیں ۔‘‘

      مَھَدَ یَمْھَدُکے معنی ہیں : (زمین) ہموار کرنا، (بستر) بچھانا، ساز و سامان تیار کرنا یا کمائی کرنا۔ یعنی یہ لوگ اپنے لیے فلاح کا راستہ ہموار کر رہے ہیں یا جنت میں آرام کرنے کے لیے اپنا بستر بچھا رہے ہیں اور ساز و سامان تیار کر رہے ہیں ۔

UP
X
<>