April 24, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 47

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ رُسُلاً إِلَى قَوْمِهِمْ فَجَاؤُوهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَانتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ

اور (اے پیغمبر !) ہم نے تم سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر اُن کی قوموں کے پاس بھیجے، چنانچہ وہ اُن کے پاس کھلے کھلے دلائل لے کر آئے۔ پھر جنہوں نے جرائم کا ارتکاب کیا تھا، ہم نے اُن سے انتقام لیا، اورہم نے یہ ذمہ داری لی تھی کہ ایمان والوں کی مدد کریں

آیت ۴۷   وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ رُسُلًا اِلٰی قَوْمِہِمْ: ’’اور (اے نبی!) آپ سے پہلے بھی ہم نے رسول ؑبھیجے ان کی اپنی اپنی قوم کی طرف‘‘

        فَجَآءُوْہُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا: ’’تو وہ ان کی طرف لے کر آئے واضح نشانیاں ، پھر ہم نے انتقام لیا (ان میں سے) ان لوگوں سے جو مجرم تھے۔‘‘

        وَکَانَ حَقًّا عَلَیْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِیْنَ: ’’اور اہل ایمان کی مدد کرنا ہمارے ذمہ تھا۔‘‘

      مثلاً حضرت نوح اور آپؑ کے ساتھیوں کو سیلاب کی آفت سے بچا لیا گیا۔ حضرت ہود اور آپؑ کے ساتھی بھی تباہی سے محفوظ رہے اور اسی طرح حضرت صالح اور آپؑ پر ایمان لانے والے لوگ بھی اللہ کی مدد سے عذاب کی زد میں آنے سے بچ گئے۔

UP
X
<>