April 18, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 51

وَلَئِنْ أَرْسَلْنَا رِيحًا فَرَأَوْهُ مُصْفَرًّا لَّظَلُّوا مِن بَعْدِهِ يَكْفُرُونَ

اور اگر ہم (نقصان دہ) ہوا چلادیں جس کے نتیجے میں وہ اپنے کھیت کو پیلا پڑا ہوا دیکھیں تو اس کے بعد یہ ناشکری کرنے لگیں

آیت ۵۱   وَلَئِنْ اَرْسَلْنَا رِیْحًا فَرَاَوْہُ مُصْفَرًّا لَّظَلُّوْا مِنْ بَعْدِہٖ یَکْفُرُوْنَ: ’’اور اگر ہم ایک ایسی ہوا بھیج دیں کہ (جس کے اثر ات سے) وہ اسے زرد دیکھیں تو اس کے بعد وہ نا شکری کرنے لگتے ہیں ۔‘‘

      اگر کسی جھکڑ وغیرہ سے کھیتی تباہ ہو جائے یا لُو اور بادِ صرصر کے اثرات سے اچھی بھلی فصل مرجھا جائے تو فوراً یہ لوگ اللہ کی ناشکری کا اظہار کرنے لگتے ہیں کہ ہماری قسمت تو ہمیشہ ہی پھوٹ جاتی ہے، ہمیں تو کبھی بھی اچھے دن دیکھنے کو نہیں ملے، ہمارے حصے میں تو کبھی کوئی خوشی آئی ہی نہیں۔

UP
X
<>