April 19, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 53

وَمَا أَنتَ بِهَادِي الْعُمْيِ عَن ضَلالَتِهِمْ إِن تُسْمِعُ إِلاَّ مَن يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُم مُّسْلِمُونَ

اور نہ تم اندھوں کو اُن کی گمراہی سے نکال کر راستے پرڈال سکتے ہو۔ تم تواُنہی لوگوں کو اپنی بات سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پرایمان لائیں ، پھر فرماں بردار بن جائیں

آیت ۵۳   وَمَـآ اَنْتَ بِہٰدِ الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰـلَتِہِمْ: ’’اور آپؐ نہیں ہدایت دے سکتے اندھوں کو اُن کی گمراہی سے (پھیر کر)۔‘‘

      ان دل کے اندھوں کو آپ گمراہی میں بھٹکنے سے نہیں بچا سکتے اور ان کو ضلالت سے نکال کر راہِ راست پر نہیں لا سکتے۔

        اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَہُمْ مُّسْلِمُوْنَ: ’’آپ نہیں سنا سکتے مگر انہی کو جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ فرمانبردار ہیں ۔‘‘ 

UP
X
<>