April 25, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 54

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن ضَعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِن بَعْدِ ضَعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِن بَعْدِ قُوَّةٍ ضَعْفًا وَشَيْبَةً يَخْلُقُ مَا يَشَاء وَهُوَ الْعَلِيمُ الْقَدِيرُ

اﷲ وہ ہے جس نے تمہاری تخلیق کی ابتدا کمزوری سے کی، پھر کمزوری کے بعد طاقت عطا فرمائی، پھر طاقت کے بعد (دوبارہ) کمزوری اور بڑھاپا طاری کردیا۔ وہ جو چاہتاہے، پیدا کرتا ہے، اور وہی ہے جس کا علم بھی کامل ہے، قدرت بھی کامل

آیت ۵۴   اَللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ ضُعْفٍ: ’’اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا کمزوری سے‘‘

      یعنی انسان کا بچہ اپنی پیدائش کے وقت بہت کمزور ہوتا ہے۔

        ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضُعْفٍ قُوَّۃً: ’’پھر اُس نے طاقت عطاکی کمزوری کے بعد‘‘

      پھر اللہ کی قدرت اور مشیت سے وہی ناتواں بچہ بڑا ہو کر کڑیل جوان بن جاتا ہے۔

        ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّۃٍ ضُعْفًا وَّشَیْبَۃً: ’’پھر طاقت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا طاری کر دیا۔‘‘

      پھر رفتہ رفتہ انسان کی تمام صلاحیتیں زوال کا شکار ہو جاتی ہیں اور بڑھاپے میں ایک دفعہ پھر انسان کمزوری اور بے بسی کی تصویر بن کر رہ جاتا ہے۔

        یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ وَہُوَ الْعَلِیْمُ الْقَدِیْرُ: ’’وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے، اور وہ سب کچھ جاننے والا، بہت قدرت والا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>