April 18, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 55

وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ كَذَلِكَ كَانُوا يُؤْفَكُونَ

اور جس دن قیامت برپا ہوگی، اُس دن مجرم لوگ قسم کھالیں گے کہ وہ (برزخ میں ) ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے۔ اسی طرح (دُنیا میں بھی) وہ اندھے چلا کرتے تھے

آیت ۵۵   وَیَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَۃُ یُقْسِمُ الْمُجْرِمُوْنَ  مَا لَبِثُوْا غَیْرَ سَاعَۃٍ: ’’اور جس دن قیامت قائم ہو گی مجرمین قسمیں کھاکھا کر کہیں گے کہ وہ ایک گھڑی سے زیادہ نہیں ٹھہرے۔‘‘

      کہ وہ دنیا میں یا عالم برزخ میں گھڑی بھر سے زیادہ نہیں رہے۔

        کَذٰلِکَ کَانُوْا یُؤْفَکُوْنَ: ’’اسی طرح وہ (دُنیا میں بھی) اُلٹے پھرائے جاتے رہے ہیں ۔‘‘

      جس طرح وہ لوگ روز قیامت اپنی زندگی کے دورانیے کے بارے میں انتہائی غیر معقول بات کریں گے بالکل ایسے ہی دنیا میں بھی ان کی سوچ اور فکر حقیقت سے بہت دور تھی۔

UP
X
<>