April 24, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 6

وَعْدَ اللَّهِ لا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لا يَعْلَمُونَ

 یہ اﷲ کا کیا ہوا وعدہ ہے۔ اﷲ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

آیت ۶  وَعْدَ اللّٰہِ لَا یُخْلِفُ اللّٰہُ وَعْدَہٗ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ: ’’یہ اللہ کا وعدہ ہے۔اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا، لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے۔‘‘

      یہ وہ چھ آیات ہیں جن میں رومیوں کے دوبارہ غلبے اور اہل ایمان کی مشرکین مکہ پر فتح کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ یہ آیات تقریباً ۶۱۴ ء میں نازل ہوئیں ۔ نبی اکرم پر وحی کا آغاز ۶۱۰ء میں ہوا تھا۔ چنانچہ ان آیات کے نزول کے وقت آپؐ کی دعوت کو پانچ برس کا عرصہ بیت چکا تھا۔ اس کے ٹھیک نو (۹) برس بعد اس پیشین گوئی کے عین مطابق رومی بھی ایرانیوں پر غالب آ گئے اور غزوۂ بدر میں مسلمانوں کو بھی اللہ کی مدد سے فتح نصیب ہوئی۔

UP
X
<>