April 25, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 9

أَوَلَمْ يَسِيرُوا فِي الأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ كَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَأَثَارُوا الأَرْضَ وَعَمَرُوهَا أَكْثَرَ مِمَّا عَمَرُوهَا وَجَاءتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں ، تاکہ وہ یہ دیکھتے کہ اُن سے پہلے جو لوگ تھے، اُن کا انجام کیسا ہوا؟ وہ طاقت میں ان سے زیادہ مضبوط تھے، اور اُنہوں نے زمین کو بھی جوتا تھا، اور جتنا اِن لوگوں نے اُسے آباد کیا ہے، اُس سے زیادہ اُنہوں نے اُس کو آباد کیا تھا، اور اُن کے پاس اُن کے پیغمبر کھلے کھلے دلائل لے کر آئے تھے ! چنانچہ اﷲ تو ایسا نہیں تھا کہ اُن پر ظلم کرے، لیکن وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے

آیت ۹   اَوَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَـیَنْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ: ’’کیا یہ لوگ زمین میں گھومے پھرے نہیں کہ وہ دیکھتے کہ کیسا انجام ہوا اُن لوگوں کا جو اِن سے پہلے تھے!‘‘

        کَانُوْٓا اَشَدَّ مِنْہُمْ قُوَّۃً : ’’وہ قوت میں ان سے کہیں زیادہ تھے‘‘

        وَّاَثَارُوا الْاَرْضَ وَعَمَرُوْہَآ اَکْثَرَ مِمَّا عَمَرُوْہَا : ’’اور انہوں نے زمین کو کاشت کیا اور اسے آباد کیا اس سے کہیں بڑھ کر جو (آج) انہوں نے آباد کیا‘‘

        وَجَآءَتْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَیِّنٰتِ: ’’اور ان کے پاس بھی ان کے رسول ؑ آئے تھے کھلی نشانیاں لے کر۔‘‘

        فَمَا کَانَ اللّٰہُ لِیَظْلِمَہُمْ وَلٰکِنْ کَانُوْٓا اَنْفُسَہُمْ یَظْلِمُوْنَ: ’’سو اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہیں تھا، بلکہ انہوں نے خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا۔‘‘ 

UP
X
<>