April 20, 2024

قرآن کریم > لقمان >sorah 31 ayat 24

نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلاً ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ إِلَى عَذَابٍ غَلِيظٍ

ہم اُنہیں کچھ مزے اُڑانے کا موقع دے رہے ہیں ، پھر ہم انہیں ایک سخت عذاب کی طرف کھینچ کر لے جائیں گے

آیت ۲۴   نُمَتِّعُہُمْ قَلِیْلًا ثُمَّ نَضْطَرُّہُمْ اِلٰی عَذَابٍ غَلِیْظٍ: ’’ہم انہیں تھوڑی دیر کے لیے مال و متاع دے رہے ہیں ، پھر ہم انہیں کھینچ کر لائیں گے ایک بہت گاڑھے عذاب کی طرف۔‘‘

      ہم نے انہیں دُنیوی زندگی کی صورت میں تھوڑی سی مہلت دی ہے، جس میں وہ دنیا کے سازوسامان کو کام میں لاتے ہوئے مزے لوٹ لیں۔ پھر ہم انہیں پکڑ کر بہت سخت عذاب کی طرف دھکیل دیں گے۔

UP
X
<>