April 19, 2024

قرآن کریم > لقمان >sorah 31 ayat 25

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لا يَعْلَمُونَ

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : ’’ اﷲ !‘‘ کہو : ’’ الحمد ﷲ !‘‘ اس کے باوجود ان میں سے اکثر لوگ سمجھ سے کام نہیں لیتے

آیت ۲۵   وَلَئِنْ سَاَلْتَہُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰہُ: ’’اور (اے نبی!) اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے!‘‘

        قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ بَلْ اَکْثَرُہُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ: ’’آپؐ کہیے کہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں ، لیکن ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی۔‘‘ 

UP
X
<>