April 19, 2024

قرآن کریم > لقمان >sorah 31 ayat 28

مَّا خَلْقُكُمْ وَلا بَعْثُكُمْ إِلاَّ كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ

تم سب کو پیدا کرنا اور دوبارہ زندہ کرنا (اﷲ کیلئے) ایسا ہی ہے جیسے ایک انسان کو (پیدا کرنا اور دوبارہ زندہ کرنا) ۔ یقینا اﷲ ہر بات سنتا، ہر چیز دیکھتا ہے

آیت ۲۸   مَا خَلْقُکُمْ وَلَا بَعْثُکُمْ اِلَّا کَنَفْسٍ وَّاحِدَۃٍ: ’’تم سب کا پیدا کرنا اور دوبارہ اٹھانا (اللہ کے لیے) ایسا ہی ہے جیسے ایک جان کا (پیدا کر دینا اور دوبارہ زندہ کر دینا)۔‘‘

      پچھلی آیت میں اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی وسعت و عظمت کا تذکرہ تھا۔ اب اس وسیع و عریض کائنات کے انتظام و انصرام اوررنگا رنگ مخلوق کے معاملات کی نگرانی کا ذکر ہے کہ ان تمام امور کی نگہداشت اللہ کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں ۔ جیسے آیت الکرسی (سورۃ البقرۃ) میں ارشاد ہوا : (وَلاَ یَؤدُہٗ حِفْظُہُمَا  وَہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ) ’’اور اُس پر گراں نہیں گزرتی ان دونوں (زمین و آسمان) کی حفاظت، اور وہ بلند و بالا ہے، بڑی عظمت والا۔‘‘

        اِنَّ اللّٰہَ سَمِیْعٌ بَصِیْرٌ: ’’یقینا اللہ سب کچھ سننے والا، ہر چیز پر نظر رکھنے والا ہے۔‘‘

UP
X
<>