April 20, 2024

قرآن کریم > لقمان >sorah 31 ayat 30

 ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ

یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ اﷲ ہی کا وجودسچا ہے، اور جن (معبودوں ) کو یہ (مشرک) پکارتے ہیں ، وہ بے بنیاد ہیں ، اور اﷲ ہی وہ ہے جس کی شان بہت اُونچی ہے، جس کی ذات بہت بڑی

آیت ۳۰   ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الْحَقُّ وَاَنَّ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہِ الْبَاطِلُ: ’’یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ یہ لوگ جس کسی کو بھی اس کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے‘‘

      لغوی اعتبار سے ہر وہ چیز ’’باطل‘‘ ہے جو اگرچہ نظر تو آ رہی ہو مگر اس کا وجود حقیقی نہ ہو۔ جیسے ’’سراب‘‘ کہ دور سے دیکھنے پر پانی نظر آتا ہے مگر اصل میں وہ پانی نہیں ہوتا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے سوا جس کسی کو بھی کوئی معبود سمجھ کر پکارتا ہے وہ محض دھوکہ اور سراب ہے۔

      وَاَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الْعَلِیُّ الْکَبِیْرُ: ’’اور یقینا اللہ ہی سب سے بلند و بالا اور عظمت والا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>