April 25, 2024

قرآن کریم > السجدة >sorah 32 ayat 7

الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ وَبَدَأَ خَلْقَ الإِنسَانِ مِن طِينٍ

اُس نے جو چیز بھی پیدا کی، اُسے خوب بنایا، اوراِنسان کی تخلیق کی ابتدا گارے سے کی

 آیت ۷   الَّذِیْٓ اَحْسَنَ کُلَّ شَیْئٍ خَلَقَہٗ: ’’جس نے جو شے بھی بنائی بہت خوبصورت انداز میں بنائی‘‘

      اس نے جو چیز بھی بنائی ہے بہت عمدہ بنائی ہے۔اس کی تخلیق میں کہیں کوئی نقص یا کوتاہی نہیں ہے۔

      وَبَدَاَ خَلْقَ الْاِنْسَانِ مِنْ طِیْنٍ: ’’اور اُس نے آغاز کیا انسان کی تخلیق کا گارے سے۔‘‘

      اس سے حضرت آدم کی تخلیق بھی مراد ہے، جس کے مختلف مراحل کا ذکر قرآن حکیم میں متعدد بار ہوا ہے اورہر انسان کی تخلیق بھی، کیونکہ انسان کی تخلیق جس مادے سے ہوتی ہے وہ بنیادی طور پر زمینی اجزا سے حاصل شدہ غذا سے ہی بنتا ہے۔ اس بارے میں تفصیلی گفتگو سورۃ المؤمنون کی آیت: ۱۲ کے ضمن میں ہو چکی ہے۔

UP
X
<>