April 25, 2024

قرآن کریم > سبإ

سبإ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

سُورۃُ سَبا

تمہیدی کلمات

        سورۂ سبا کا آغاز کلمہ حمد  (اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ) سے ہو رہا ہے جبکہ اس کے بعد کی سورت یعنی سورۂ فاطر بھی اسی کلمہ سے شروع ہوتی ہے۔  اس ضمن میں  ایک اہم بات یہ نوٹ کر لیجیے کہ قرآن کے آغاز میں  سورۃ الفاتحہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سے شروع ہوتی ہے اور اس کے بعد تقریباً سات سات آٹھ آٹھ پاروں کے فصل سے ایک ایسی سورت آتی ہے جس کا آغاز اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سے ہوتا ہے۔  جیسے ساتویں  پارے میں  سورۃ الانعام کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے: (اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ والْاَرْضَ…)۔  اس کے بعد پندرھویں  پارے میں  سورۃ الکہف کا آغاز اس آیت سے ہوتا ہے: (اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَنْزَلَ عَلٰی عَبْدِہِ الْکِتٰبَ …)۔  پھر سات پاروں  کے بعد بائیسویں  پارے میں  سورۂ سبا اور سورۂ فاطر دو سورتیں  ایک ساتھ آئی ہیں  جن کا آغاز اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ سے ہو رہا ہے۔  یہ دونوں  سورتیں  جوڑے کی شکل میں ہیں  اور کلمہ حمد سے شروع ہونے والی یہ آخری سورتیں  ہیں۔  اس کے بعد کوئی ایسی سورت نہیں  ہے جس کا آغاز اس کلمہ سے ہوتا ہو۔ 

UP
X
<>