April 19, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 6

وَيَرَى الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ الَّذِي أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ هُوَ الْحَقَّ وَيَهْدِي إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ

اور (اے پیغمبر !) جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے، وہ خوب سمجھتے ہیں کہ تم پر تمہارے رَبّ کی طرف سے جو کچھ نازل کیا گیا ہے، وہ حق ہے، اور اُس (اﷲ) کا راستہ دکھاتا ہے جو اِقتدار کا مالک بھی ہے، ہر تعریف کا مستحق بھی

آیت ۶    وَیَرَی الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ ہُوَ الْحَقَّ: ’’اور (تا کہ) دیکھ لیں وہ لوگ جنہیں علم دیا گیا ہے کہ آپؐ پر جو چیز نازل کی گئی ہے آپؐ کے رب کی طرف سے وہ حق ہے‘‘

        وَیَہْدِیْٓ اِلٰی صِرَاطِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِ: ’’اور وہ راہنمائی کرتی ہے، نہایت غالب، لائق ِحمد و ثنا ہستی کے راستے کی طرف۔‘‘ 

UP
X
<>