April 19, 2024

قرآن کریم > فاطر >sorah 35 ayat 27

أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاء مَاء فَأَخْرَجْنَا بِهِ ثَمَرَاتٍ مُّخْتَلِفًا أَلْوَانُهَا وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌ بِيضٌ وَحُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهَا وَغَرَابِيبُ سُودٌ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے آسمان سے پانی اُتارا، پھر ہم نے اُس کے ذریعے رنگ برنگ کے پھل اُگائے؟ اور پہاڑوں میں بھی ایسے ٹکڑے ہیں جو رنگ برنگ کے سفید اور سرخ ہیں ، اور کالے سیاہ بھی

آیت ۲۷    اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً: ’’کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی؟‘‘

        فَاَخْرَجْنَا بِہٖ ثَمَرٰتٍ مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُہَا: ’’پھر ہم نے نکالے اس سے پھل جن کے رنگ ایک دوسرے سے مختلف ہیں !‘‘

        وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌ بِیْضٌ وَّحُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُہَا وَغَرَابِیْبُ سُوْدٌ: ’’اورپہاڑوں میں بھی دھاریاں ہیں سفید اور سرخ، ان کے مختلف رنگ ہیں اور کووں جیسے سیاہ بھی۔‘‘

        پہاڑوں کے اندر مختلف رنگوں کی دھاریاں (layers) اور چٹانیں کاغان کے راستے میں بہت نظر آتی ہیں۔

UP
X
<>