April 25, 2024

قرآن کریم > فاطر >sorah 35 ayat 3

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاء وَالأَرْضِ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ

اے لوگو ! یاد کرو ان نعمتوں کو جو اﷲ نے تم پر نازل کی ہیں ۔ کیا اﷲ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہو؟ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ پھر آخر تم کہاں اوندھے چلے جا رہے ہو؟

آیت ۳   یٰٓــاَیُّہَا النَّاسُ اذْکُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ: ’’اے لوگو! اللہ کی اُس نعمت کو یاد کرو جو تم پر ہوئی ہے۔‘‘

        اللہ کے جو احسانات تم پر ہوئے ہیں انہیں یاد کرو اور ان کی قدر کرو!

        ہَلْ مِنْ خَالِقٍ غَیْرُ اللّٰہِ یَرْزُقُکُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ: ’’کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں رزق بہم پہنچاتا ہو آسمان سے اور زمین سے؟‘‘

        لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ  فَاَنّٰی تُؤْفَکُوْنَ: ’’نہیں ہے کوئی معبود سوائے اُس کے، تو تم کہاں سے اُلٹے پھرائے جا رہے ہو!‘‘ 

UP
X
<>