April 25, 2024

قرآن کریم > فاطر >sorah 35 ayat 31

وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيرٌ بَصِيرٌ

اور (اے پیغمبر !) ہم نے تمہارے پاس وحی کے ذریعے جو کتاب بھیجی ہے، وہ سچی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہوئی آئی ہے۔ یقینا اﷲ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر، ہر چیز کو دیکھنے والا ہے

آیت ۳۱    وَالَّذِیْٓ اَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ مِنَ الْکِتٰبِ ہُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ: ’’اور (اے نبی!) ہم نے جو وحی بھیجی ہے آپ کی طرف کتاب میں سے، وہی حق ہے، تصدیق کرتے ہوئے آئی ہے اُس (کتاب) کی جو اس سے پہلے موجود ہے۔‘‘

        اِنَّ اللّٰہَ بِعِبَادِہٖ لَخَبِیْرٌ بَصِیْرٌ: ’’یقینا اللہ اپنے بندوں سے خوب باخبر، انہیں دیکھنے والا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>