April 24, 2024

قرآن کریم > فاطر >sorah 35 ayat 35

الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِن فَضْلِهِ لا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ

جس نے اپنے فضل سے ہم کو ابدی ٹھکانے کے گھر میں لا اُتار ا ہے جس میں نہ ہمیں کبھی کوئی کلفت چھو کر گذرے گی، اور نہ کبھی کوئی تھکن پیش آئے گی۔‘‘

آیت ۳۵    الَّذِیْٓ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَۃِ مِنْ فَضْلِہٖ: ’’جس نے ہمیں ہمیشہ آباد رہنے والے گھر میں لااُتارا ہے اپنے خاص فضل سے۔‘‘

        اللہ تعالیٰ نے ہم پر خاص فضل اور کرم فرمایا ہے کہ اس نے ہمیں جنت میں جگہ عطا کی ہے۔ اہل جنت کی اس سے ملتی جلتی دعا اس سے پہلے ہم سورۃ الاعراف کی آیت: ۴۳ میں بھی پڑھ چکے ہیں : (وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ہَدٰانَا لِہٰذَاقف وَمَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلَآ اَنْ ہَدٰانَا اللّٰہُ) ’’کل ُتعریف اور کل شکر اُس اللہ کا ہے جس نے ہمیں یہاں پہنچا دیا، اورہم ہر گز نہ پہنچ پاتے اگر اللہ ہی ہمیں نہ پہنچاتا۔‘‘

        لَا یَمَسُّنَا فِیْہَا نَصَبٌ وَّلَا یَمَسُّنَا فِیْہَا لُغُوْبٌ: ’’اب ہمیں اس میں نہ تو کوئی مشقت جھیلنی پڑے گی اور نہ ہی اس میں ہمیں کوئی تکان لاحق ہو گی۔‘‘

UP
X
<>