April 19, 2024

قرآن کریم > فاطر >sorah 35 ayat 39

هُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلائِفَ فِي الأَرْضِ فَمَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ وَلا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ إِلاَّ مَقْتًا وَلا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ إِلاَّ خَسَارًا

وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں (پچھلے لوگوں کا) جانشین بنایا۔ اب جو شخص کفر کرے گا تو اُس کا کفر اُسی پر پڑے گا۔ اور کافروں کیلئے اُن کا کفر ان کے پروردگار کے پاس غضب کے سوا کسی اور چیز میں اضافہ نہیں کرتا، اور کافروں کو اُن کے کفر سے خسارے کے سوا کسی چیز میں ترقی حاصل نہیں ہوتی

آیت ۳۹    ہُوَ الَّذِیْ جَعَلَکُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ: ’’وہی تو ہے جس نے تمہیں جانشین بنایا زمین میں۔‘‘

        فَمَنْ کَفَرَ فَعَلَیْہِ کُفْرُہٗ: ’’تو جس کسی نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اُسی پر ہو گا۔‘‘

        وَلَا یَزِیْدُ الْکٰفِرِیْنَ کُفْرُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ اِلَّا مَقْتًا: ’’اور کافروں کے لیے ان کا کفر ان کے رب کے نزدیک سوائے غضب کے کسی چیز میں اضافہ نہیں کرے گا۔‘‘

        وَلَا یَزِیْدُ الْکٰفِرِیْنَ کُفْرُہُمْ اِلَّا خَسَارًا: ’’اور کافروں کے لیے ان کا کفر سوائے خسارے کے اور کچھ نہیں بڑھائے گا۔‘‘

        ان کے کفر کے سبب ان کے خلاف اللہ کے غصے اور اس کی بے زاری میں اضافہ ہی ہوتا چلا جائے گا۔ اس طرح ان کی تباہی اور بربادی بڑھتی ہی چلی جائے گی۔ 

UP
X
<>