April 20, 2024

قرآن کریم > فاطر >sorah 35 ayat 44

أَوَلَمْ يَسِيرُوا فِي الأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَكَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعْجِزَهُ مِن شَيْءٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلا فِي الأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ عَلِيمًا قَدِيرًا

اور کیا ان لوگوں نے زمین میں کبھی سفر نہیں کیا جس سے وہ یہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں ، اُن کا انجام کیسا ہوا، جبکہ وہ طاقت میں ان سے بہت زیادہ مضبوط تھے؟ اور اﷲ ایسا نہیں ہے کہ آسمانوں یا زمین کی کوئی چیز اُسے عاجز کر سکے۔ بیشک وہ علم کا بھی مالک ہے، قدرت کا بھی مالک

آیت ۴۴     اَوَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ: ’’ کیا یہ لوگ زمین میں گھومے پھرے نہیں ہیں، پس یہ دیکھتے کہ کیسا ہوا انجام ان کا جو ان سے پہلے تھے‘‘

        وَکَانُوْٓا اَشَدَّ مِنْہُمْ قُوَّۃً: ’’حالانکہ وہ طاقت میں اُن سے کہیں بڑھ کر تھے !‘‘

        وَمَا کَانَ اللّٰہُ لِیُعْجِزَہٗ مِنْ شَیْئٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَلَا فِی الْاَرْضِ: ’’اور اللہ کی شان ایسی نہیں کہ اسے کوئی بھی چیز آسمانوں میں یا زمین میں عاجز کر سکے۔‘‘

        اِنَّہٗ کَانَ عَلِیْمًا قَدِیْرًا: ’’یقینا وہ ہر چیز کا علم رکھنے والا، ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ 

UP
X
<>