April 13, 2021

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 1

وَالصَّافَّاتِ صَفًّا

قسم اُن کی جو پَرے باندھ کر صف بناتے ہیں

آیت ۱:   وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا: ’’قسم ہے ان (فرشتوں) کی جو قطار در قطار صفیں باندھے حاضر رہتے ہیں۔‘‘

        گویا وہ بارگاہِ خداوندی میں ہمہ وقت حاضر رہنے والے خادمین ہیں جو احکامات کی تعمیل کے لیے ہر لمحہ کمربستہ رہتے ہیں۔

UP
X
<>