April 20, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 16

أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَئِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

بھلا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیوں کی صورت اختیار کر لیں گے، تو کیا ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا؟

آیت ۱۶   ءَاِذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ: ’’(وہ کہتے ہیں) کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا؟‘‘

        مرنے کے بعد انسانی گوشت تو جلد ہی گل سڑ کر مٹی میں مل جاتا ہے‘ لیکن ہڈیوں کا الگ سے ذکر اس لیے ہوا ہے کہ یہ سخت ہوتی ہیں اوربوسیدہ (عِظَامًا نَّخِرَۃً) (النّٰزعٰت) ہو جانے کے باوجود بھی لمبے عرصے تک موجود رہتی ہیں۔

UP
X
<>