April 25, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 2

فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا

پھر اُن کی جو روک ٹوک کرتے ہیں

آیت ۲:   فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًا : ’’پھرقسم ہے اُن کی جو ڈانٹنے والے ہیں۔‘‘

        یعنی جب اللہ تعالیٰ کسی بستی پر عذاب کا حکم دیتا ہے تو فرشتوں کی ایک ڈانٹ (صَیحَۃ) سے وہ بستی تباہ اور متعلقہ قوم ہلاک ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ سورۂ یٰسٓ میں ایک قوم کے بارے میں فرمایا گیا:  (اِنْ کَانَتْ اِلاَّ صَیْحَۃً وَّاحِدَۃً فَاِذَا ہُمْ خٰمِدُوْنَ) ’’وہ تو بس ایک زور دار چنگھاڑ تھی‘ تو اسی وقت وہ سب بجھ کر رہ گئے۔‘‘ 

UP
X
<>