April 19, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 25

مَا لَكُمْ لا تَنَاصَرُونَ

’’ کیوں جی؟ تمہیں کیا ہوا کہ تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کررہے؟‘‘

آیت۲۵   مَا لَـکُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ: ’’یہ تمہیں کیا ہو گیا ہے‘ تم ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کر رہے ہو؟‘‘ 

        دُنیا میں تو تمہارے جتھے ّبہت طاقتور تھے‘ وہاں تو تمہیں اپنی محفلوں اور ان کے شرکاء پر بڑا غرور تھا‘ وہاں تو یہ ابو جہل بہت فخر سے کہا کرتا تھا کہ دیکھو میری مجلس کس قدر آباد ہے (مریم: ۷۳) اور دیکھو میرے ہاں کیسے کیسے لوگ آ کر بیٹھتے ہیں۔ تو آج وہ تمہارے جتھے دار اور حمایتی سب کے سب بے بس کیوں ہو گئے ہیں؟ اب تم ایک ہی حکم پر جہنم کی طرف کیوں چل پڑے ہو؟ اب تم آپس میں ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کر رہے ہو؟

UP
X
<>