April 19, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 28

قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ

(ماتحت لوگ اپنے بڑوں سے) کہیں گے کہ : ’’ تم تھے جو ہم پر بڑے زوروں سے چڑھ چڑھ کر آتے تھے۔‘‘

آیت ۲۸   قَالُوْٓا اِنَّکُمْ کُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ: ’’کہیں گے کہ تم ہی تو آیا کرتے تھے ہمارے پاس بڑے دبدبے کے ساتھ!‘‘

        یعنی تم ہمارے سردار تھے اور اپنی اس حیثیت کا رعب جما کر ہمیں اپنی پیروی پر مجبور کیا کرتے تھے۔ تم ہمارے پاس بہت رعب‘ دبدبے‘ طاقت اور زور کے ساتھ آیا کرتے تھے۔ لفظ ’’یمین‘‘ کے معنی طاقت کے بھی ہیں اور داہنی طرف کے بھی۔ چنانچہ آیت کا ترجمہ یوں بھی کیا گیا ہے کہ ’’تم آیا کرتے تھے ہمارے پاس دائیں طرف سے۔‘‘ 

UP
X
<>