April 25, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 31

فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا إِنَّا لَذَائِقُونَ

اب تو ہمارے پروردگار کی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ہم سب کو یہ مزہ چکھنا ہے

آیت ۳۱   فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ: ’’تو اب ثابت ہو گیا ہے ہم پر ہمارے رب کا قول‘ اب تو ہمیں (عذاب کا) مزہ چکھنا ہی ہو گا۔‘‘

        اللہ تعالیٰ نے تو واضح طور پر فرما دیا تھا: (لَاَمْلَئَنَّ جَہَنَّمَ مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ) (السجدۃ) ’’میں بھر کر رہوں گا جہنم کو تمام (نافرمان) جنوں اور انسانوں سے‘‘ ۔ تو اللہ تعالیٰ کا وہ قول اب ہم پر واقع ہو چکا ہے اور ہم جہنم کے مستحق ہو چکے ہیں۔

UP
X
<>