April 20, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 32

فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ

کیونکہ ہم نے تمہیں بہکایا۔ ہم خود بہکے ہوئے تھے۔

آیت ۳۲   فَاَغْوَیْنٰـکُمْ اِنَّا کُنَّا غٰوِیْنَ: ’’تو ہم نے تم لوگوں کو گمراہ کیا‘ ہم خود بھی توگمراہ تھے۔‘‘

        تم لوگ درست کہتے ہو کہ ہم نے تمہیں گمراہ کیا تھا‘ لیکن ایسا تو نہیں تھا کہ ہم خود ہدایت پر تھے اور تمہاری گمراہی کا باعث بنے۔ بلکہ حقیقت تو یہ تھی کہ ہم خود بھی گمراہ تھے اس لیے تم لوگوں کو بھی ہم اسی تباہی کے راستے پرلے آئے۔

UP
X
<>