April 19, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 5

رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ

جو تمام آسمانوں اور زمین کا اور اُن کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے، اور اُن تمام مقامات کا مالک جہاں سے ستارے طلوع ہوتے ہیں

آیت ۵:   رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ: ’’جو مالک ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اور تمام مشرقوں کا۔‘‘

        یہاں ’’مشارق‘‘ کے بعد ’’مغارب‘‘ کا ذکر نہیں ہوا۔ اس لیے کہ زمین کا ہر مقام اور ہر نقطہ مشرق بھی ہے اور مغرب بھی۔ یعنی اگر ہم کسی وقت سورج کو کسی مقام پر غروب ہوتا دیکھ رہے ہیں تو عین اسی وقت اسی مقام سے کسی دوسرے علاقے کے لوگ اسے طلوع ہوتا بھی دیکھ رہے ہیں۔ اس لیے سورج کے طلوع و غروب کے حوالے سے مشرق اور مغرب کا ذکر الگ الگ بھی ہو سکتا ہے اور یوں بھی کہاجا سکتا ہے کہ زمین کے تمام مقامات مشارق ہی ہیں۔ یعنی ہر جگہ سے کسی نہ کسی وقت سورج طلوع ہوتا نظر آتا ہے۔

UP
X
<>