May 6, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 54

قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ

وہ جنتی (دوسرے جنتیوں سے) کہے گا کہ : ’’ کیا تم (میرے اُس ساتھی) کو جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟‘‘

آیت ۵۴   قَالَ ہَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ : ’’ (کوئی کہنے والا) کہے گا کہ کیا اب تم اسے جھانک کر دیکھنا چاہو گے؟‘‘

        یعنی جو شخص تمہیں اس طرح گمراہ کرنے کی کوشش کیا کرتا تھا اس وقت تم اسے دیکھنا چاہو گے کہ اب وہ کس حال میں ہے؟ گویا اہل جنت کے لیے وہاں یہ بھی اہتمام ہوگا کہ وہ جس سے ملنا چاہیں مل لیں اور جو دیکھنا چاہیں دیکھ لیں۔

UP
X
<>